لکھنؤ(نامہ نگار)چوک کے کے جی ایم یو کی ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ میں سنیچر کی دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔ آگ سے وہاں رکھے کچھ دستاویز اور فرنیچر جل کر خاکستر ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی ہے۔
انسپکٹر چوک آئی پی سنگھ نے بتایا کہ سنیچر کی رات تقریباً بارہ بجے کے جی ایم کے براؤن ہال کے نزدیک بنے رجسٹرار آفس میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیر رات ہونے کی وجہ سے آگ کا علم بھی تاخیر سے
ہو سکا۔ ملازمین نے جب دھواں اٹھتے دیکھا تو اطلاع پولیس کو دی۔ ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ میں آگ کی خبر ملتے ہی میڈیکل کالج چوکی انچارج امرجیت سنگھ اور چوک فائر اسٹیشن سے دو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ ملازمین نے کسی طرح نصف گھنٹے کے اندر ہی آگ پر پوری طرح سے قابو پالیا۔ آگ کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ میں رکھے کچھ دستاویز اور فرنیچر جل گئے ۔پولیس ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ میں آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتا رہی ہے۔