کولکاتہ۔آئی پی ایل پلے آف میں جگہ بنانے سے ایک جیت دور کولکاتا نائٹ رائڈرس کل رائل چیلنجرس بنگلور کو شکست دے کر یہ رسم پوری کرنے کے ارادے سے اترے گی ۔دو سال پہلے خطاب جیتنے والے نائٹ رائڈرس نے تب مسلسل چھ میچ جیتے تھے اور اس سیشن میں بھی مسلسل پانچ جیت چکی ہے ۔ اس نے کل رات کو چنئی سپر کنگز کو آٹھ وکٹ سے شکست دی۔رابن اتھپا نے میں 74رنز بنائے جو سیشن میں ان کی چوتھی نصف سنچری ہے ۔ وہیںثاقب الحسن نے 21 گیند میں ناٹ آئوٹ 4 4 رن جوڑے ۔ اس جیت سے سب سے اوپر چار اور نچلی چار ٹیموں کے درمیان چار پوائنٹس کا فرق ہو گیا ہے جس سے نمٹنا اب بنگلور اور حیدرآباد کے لئے ممکن نہیں لگ رہا ۔نائٹ رائڈرس نے متحدہ عرب امارات میں مسلسل چار میچ گنوائے لیکن ٹورنامنٹ کے ہندوستان واپسی پر فارم میں واپسی کی ۔ دو سال سے زیادہ عرصے سے بی ٹی 20 ٹیم سے باہر اتھپا کا فارم زبردست رہا ہے جس نے گزشتہ سات اننگز میں اچھے رن بنائے۔ اب تک 12 میچوں میں اچھے رن بنائے۔ اتھپااورینج کیپ کی دوڑ میں پنجاب کے گلین میکسویل سے پیچھے ہیں ۔ کے کے آر کے لئے اچھی بات کپتان گوتم گمبھیر کا فارم میں لوٹنا بھی ہے جس سے مڈل آرڈر پر دباؤ کم ہوا ہے ۔ دوسری طرف رائل چیلنجرس بنگلور کو پتہ ہے کہ دونوں میچ جیتنے سے بھی پلے آف میں
وہ تبھی جا سکیں گے جب باقی میچوں کے نتائج ان کے لئے مفید ہوں ۔
بلے بازی میں کرس گیل اور پارتھیو پٹیل حیدرآباد کے خلاف فلاپ رہے ۔آرسی بی نے پہلے دس اوور میںبہت ہی کم رن بنائے۔ گیل نے 20 گیند میں 14 اور یوراج سنگھ نے 25 گیند میں 21 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی اگرچہ اس سیشن میں پہلی نصف سنچری جماکر فارم میں واپس آئے ۔ دوپہر میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو اس علاقے میں پڑ رہی شدید گرمی سے بھی گزرنا ہوگا ۔