لکھنو:اترپردیش کانگریس کے سابق جوائنٹ سکریٹری کے کے مشرا کا طویل بیماری کے سبب دوشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ مسٹر مشرا کے انتقال پر ریاستی کانگریس کے صدر نرمل کھتری نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کی تسکین اور غمزدہ کنبہ کو دکھ برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کی ۔ آنجہانی مشرا کے انتقال پر ریاستی کانگریس طبی سیل کے چیئر مین ڈاکٹر جیا رام ورما ، کوشل بالمیکی ، ڈاکٹر پی کے تیاگی ،چنن اوستھی ، اجودھیا پرساد ، لکشمن پرساد گپتا ، راجیش کشیپ سمیت دیگر کانگریسیوںنے آنجہانی مشرا کی رہائش گاہ پر پہنچ کر کنبہ والوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔