بارہ بنکی(نامہ نگار)۔چودھری چرن سنگھ وچار منچ کاایک جلسہ زید پوراسمبلی حلقہ کے عبداللہ پور گائوںمیں تنظیم کے ضلع صدر دنیش چندر ورما کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جلسہ میں راجندر ورما پردھان کوتنظیم کاضلع انچارج مقرر کیاگیا۔ اس موقع پر نومنتخب ضلع انچارج نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ کے مشن کو ہرحالت میں آگے بڑھایا جائے گا۔ عبداللہ پورگائوں پنچایت کے گائوں لسوروا کے ساتھ ساتھ ضلع کے ہزاروں مژرعوں میں پارلیمانی انتخابات سے قبل بجلی کاری کے لئے پول لگوادئے گئے تھے لیکن بجلی محکمہ کی لاپروائی کے سبب بجلی کاری نہیں ہو سکی۔ جبکہ بجلی تخفیف کا مسئلہ بھی برقرار ہے اگر جلد ہی گائوںمیں بجلی کاری نہیں کرائی گئی تو بڑے پیمانے پر تحریک شروع کی جائے گی۔ جلسہ کوانل دیوورما، دیپ راج راوت، روپ نارائن پردھان وغیرہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر لائق رام ورما ، سنتوش ورما، دھنی رام راوت ، باسودیو راوت سمیت بڑی تعدادمیںلوگ موجودتھے ۔