فتح پور(نامہ نگار)علاقہ کے پولیس کے دم پر زبردستی زمین پر غیرقانونی طورپر قبضہ کرنے والے خلاف آج سیکروں کی تعداد میں گائوں کے لوگوں تاجر یونین اوربی جے پی کے عہدیدارا ن نے پولیس دفتر کا گھیرائو کرتے ہوئے تھانہ انچارج کوبرخواست کرنے کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ موصولہ خبر کے مطابق اسوتھر تھانہ علاقہ کے رام غلام اگرہی باشندہ گائوں پرتاپ نگر میںتھانہ انچارج شریف خان کے ذریعہ زمین پر غیر قانونی قبضہ کرانے کا الزام عائد کیا۔اس سلسلے میں گائوں کے سیکروں لوگوں نے متاثر رام غلام اگرہی ، تاجر یونین وبی جے پی کارکنان نے پولیس استحصال کی مخالفت میں پولیس کا دفتر کا گھیرائو کرتے ہوئے ایس پی سے تھانہ انچارج کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیاہے۔بی جے پی رکن اسمبلی نے متاثرہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اوررکن
اسمبلی نے ایس پی سے تھانہ انچارج کے طریقہ کار پر ناراضگی ظاہر کی۔