ویدیسا: مدھیہ پردیش کے ضلع ویدیسا ۔ اشوک نگر سڑک پر ٹرک کی ٹکر سے گائے کی موت کے بعد مشتعل لوگوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے شاہراہ جام کردیا جس سے سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ویدیسا۔اشوک نگر سڑک پر کھام بابا کے نزدیک شاہر اہ پر کل ایک ٹرک کی ٹکر سے ایک گائے کو موت ہوگئی ۔
جب کافی دیر تک اسے وہاں سے نہیں ہٹایا گیا تو آس پاس کے گا¶ں والے اور وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے وہاں پہنچ کر شاہراہ کو جام کردیا جس سے کافی دور تک گاڑیوں کی لائن لگ گئی۔ بعدازاں اعلی حکام نے مظاہرین کو سمجھا بجھا کر جام ختم کرایا۔