گاجر ایک کلو
تیل ڈیڑھ پیالی
چھوٹی الائچی چھ عدد
فل کریم دودھ دو سے تین پیالی خشک
چینی دو پیالی
اخروٹ آدھی پیالی چھلے اور باریک کٹے ہوئے
بادام دس عدد
پستے دس عدد
چاندی کے ورق گارنش کے لیے
ترکیب۔
گاجروں کو چھیل کر کدوکش کریں اور ان کا پانی خشک کر لیں۔
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے چھوٹی الائچی کچل کر ڈال دیں۔
جب خوشبو آنے لگے تو خشک کی ہوئی گاجریں شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں۔
اس کے بعد دودھ، چینی اور اخروٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
جب تیل الگ ہونے لگے تو گاجر کا مزے دار حلوہ تیار ہے۔
تھالی میں ذرا سی چکنائی لگا کر اس میں حلوہ پھیلا دیں۔
آخر میں بادام اور پستے ڈال کر چاندی کے ورق سے گارنش کر دیں۔