گالے۔گالے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں292 رنز بنائے ہیں۔جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں تادم تحریر تک پانچ وکٹ کے نقصان پر 193رن بنالئے تھے ۔افریقہ کی جانب سے ڈی ویلئرس نے نصف سنچری بنائی۔افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین سب سے کامیاب تیز گیند باز رہے جنھوں نے پقنچ وکٹ لئے۔سری لنکا کی جانب سے اپل تھرنگا اور کوشل سلوا نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔سری لنکا کی جانب سے کپتان اینجلو میتھیوز ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رنز بنائے۔سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز اپل تھرنگا رہے، جنھوں نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین نے پانچ اور مورنی مورکل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 455 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ڈین ایلگر اور جے پی ڈمنی کی شاندار سنچریاں تھیں۔ڈین ایلگر نے 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 103 جبکہ جے پی ڈمنی نے دس چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دلرووان پریرا نے چار اور سرنگا لکمل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسری جانب سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے بولر ورنن فلینڈر کو بال ٹیمپرنگ پر میچ فیس کے 75 فیصد جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔فلینڈر نے اس جرمانے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جرمانے کی سزا کو قبول کیا۔بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے فلینڈر جنوبی افریقہ کے دوسرے کھلاڑی ہیں جن کو سزا ہوئی ہے۔اس سے قبل پچھلے سال اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فاف ڈو پلیسی کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔پلیسی اس میچ میں گیند کو اپنی پتلون کی زپ سے رگڑ رہے تھے۔فلینڈر کی بال ٹیمپرنگ ٹی وی کیمروں پر تو نہیں آئی لیکن گراؤنڈ اور تھرڈ امپائرز نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جب فوٹیج دیکھیں تو اس وقت ان کو معلوم ہوا۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق بال ٹیمپرنگ لیول دو کا جرم ہے جس کی سزا 50 سے 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ ہے یا پھر ایک ٹیسٹ اور دو ایک روزہ میچز کھیلنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔اسٹین نے23ویں بار اننگز میں 5وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا،6سال سے زائد عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے اپل تھرنگا نے83 اور کپتان انجیلو میتھیوز نے89رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔مگر پھر11رنز کے دوران3 وکٹیں اڑا کر اسٹین نے کاری ضرب لگا دی، تھریمانے (38) کا کیچ وکٹوں کے عقب میں ڈی کاک نے وصول کیا، چندیمل 6 رنز پر مڈ وکٹ پر موجود پیٹرسن کا کیچ بنے، دلروان پریرا کے بیٹ کو چھو کر جب گیند ڈی کاک کے گلوز میں پہنچی تو وہ کوئی رن بھی نہیں بنا سکے تھے۔ اسٹین نے 5 وکٹوں کیلئے 50رن دیے۔