گالے۔ اپل تھرنگا کی ناٹ آئوٹ نصف سنچری کے باوجود سری لنکا کی ٹیم جنوبی افریقہ کے تیز گیند بازوں ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل کی دھاردار گیند بازی کے سامنے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے روز لنچ تک مشکل میں تھی۔ اسٹین نے ا ر بلے باز مہیلا جے وردھنے 03 اور سلامی بلے باز کی مہارت سلوا 08 جب کہ مورکل نے کمار سنگاکارا 24 کی اننگز کا خاتمہ کیا ۔ وہیںگالے ٹسٹ میں پال ڈومنی نے سری لنکن گیندبازوں کو بے حال کر دیا، انھوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری بنائی۔جنوبی افریقہ نے 455 رنز 9 وکٹ پر اننگزڈیکلیئرکردی ۔کونٹین ڈی کاک بھی ففٹی اسکور کرنے میں کامیاب رہے، دلروان پریرا نے 4 اور سورنگا لکمل نے تین وکٹیں لیں، میزبان نے جواب میں چار وکٹ کے نقصان پر 180رن بنالئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کھیل کا آغاز268 رنز پانچ وکٹ سے کیا، پہلا سیشن نوجوان بیٹسمین ڈی کاک کے نام رہا جنھوں نے کیریئر
کے دوسرے ٹسٹ میں اولین نصف سنچری اسکور کی، انھوں نے 90 بالز پر 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے، انھیں دلروان پریرا نے اپنی ٹرننگ ڈلیوری پر قابو کیا، گیند بیٹ کا کنارہ چھوتی ہوئی مہیلا جے وردنے کے ہاتھوں میں سما گئی، یہ ان کا 198 واں ٹسٹ کیچ تھا۔نائٹ واچ مین ڈیل اسٹین (3) پہلے ہی لکمل کی گیند پر بولڈ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے تھے، جب لیفٹ ہینڈر پال ڈومنی کریز پر آئے تو اس وقت جنوبی افریقہ کی331 رنز پر 7 وکٹیں گرچکی تھیں تاہم انھوں نے انتہائی دبائوکے باوجود عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، جب ڈومنی نے ٹیم کا مجموعہ 400 تک پہنچایا تو سری لنکن سائیڈ کی فرسٹریشن آسمان کو چھونے لگی، گذشتہ روز ہاتھ زخمی کرانے والے شمندا ایرنگا بدستور فیلڈ سے باہر رہے، ڈومنی کا 82 رنز پر دلروان پریرا نے کیچ ڈراپ کیا، جب انھوں نے چوتھی سنچری مکمل کی تو ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر انھیں مبارکباد دی۔اس دوران فلینڈر 27 رنز بناکر میتھیوز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ، انھوں نے فیصلے کو چیلنج کیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، فلینڈر نے ڈومنی کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز جوڑے، جب مورن مورکل 22 رنز پر پریرا کی وکٹ بنے تو نئے کپتان ہاشم آملا نے 455 رنز 9 وکٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، ڈومنی 100 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے، 6 برس بعد ٹسٹ کرکٹ میں واپس آنے والے تھارنگا نصف سنچری پر کھیل رہے تھے۔