احمدآباد (بھاشا)۔گاندھی نگر میں آئندہ سال ۵سے ۱۰فروری کے دوران بین الاقوامی پلاسٹک نمائش اور پلاسٹ انڈیا کے ۹ویں اجلاس کا اہتمام کیاجائے گا۔ ریاست کے وزیرمالیات سوربھ پٹیل نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل یہ نمائش دہلی کے پرگتی میدان میں ہوتی رہی ہے۔ نمائش کا اہتمام راجدھانی احمدآباد میں مہاتمامندرکے پاس واقع نمائش میدان میں کیاجائے گا۔ پٹیل
نے پلاسٹ انڈیا ۲۰۱۵کے سلسلے میں کل یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس میںکہاکہ گجرات پہلی ریاست ہوگی جہاں دہلی سے باہر پلاسٹ انڈیا کا اہتمام کیاجارہاہے۔ مجھے خوشی ہے کہ منتظمین نے گاندھی نگر کا انتخاب کیاہے۔ میں یقین دلاتاہوں کہ انہیں ہماری جانب سے مکمل تعاون ملے گا۔ پٹیل نے یہ بھی کہاکہ حکومت جلد ہی نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کرے گی۔