امیٹھی ،12مئی(یو این آئی)کانگریس کے مضبوط قلعے میں مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی نے گاندھی پریوار پر جم کر حملہ کیا اور کہا کہ اس خاندان کی وجہ سے یہ علاقہ ترقی میں بہت پیچھے رہ گیا۔ایک روزہ دورے پر امیٹھی آئیں محترمہ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی تین بار سے اس علاقے سے ایم پی ہیں۔ ان کی پارٹی دس برسں تک مسلسل اقتدار میں تھی لیکن علاقے کی ترقی نہیں ہوئی۔ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل نے راہل گاندھی کو ایم آئی اے (مسنگ ان ایکشن )قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری وجہ سے امیٹھی کے لوگ مسٹر گاندھی کو جلدی ہی دیکھ سکیں گے ۔
راہل گاندھی کے 18مئی کے مجوزہ امیٹھی دورے کے محض چھ دن قبل یہاں آئیں محترمہ ایرانی نے سوال کیا کہ جب یہاں کے کس
ان تباہ ہو رہے تھے تب مسٹر گاندھی کہاں تھے ۔ دو مہینے کی چھٹی کے بعد واپس آئے کانگریس کے نائب صدر اب کسانوں کے ہمدرد بننے کا دعوی کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ ہے ۔ وہ اس مہینے کے آخر تک یہاں پھر آئیں گی۔فوڈ پارک پروجیکٹ کھٹائی میں پڑنے کا ذمہ دار کانگریس کے نائب صدر کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی ابتداء کے دنوں میں کانگریس کے نائب صدر نے اسکیم کیوں نہیں شروع کروائی۔ انھوں نے کہا کہ ریل کوچ فیکٹری کی تعمیر کا آغاز بھی کافی تاخیر سے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی علاقے بنائے رکھنے کے باوجود امیٹھی کے لوگوں کو پسماندہ بنا کر رکھا گیا۔ مسٹر ایرانی نے گذشتہ الیکشن یہاں سے راہل گاندھی کے خلاف لڑا تھا اور ہار گئی تھیں۔ مرکز میں وزیر بننے کے بعد یہ امیٹھی کا ان کا دوسرا دورہ ہے ۔