گورکھپور (نامہ نگار)گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران چاروں طرف سے گھر جانے کے بعد فرارہونے کی کوشش میں اسلحہ اسمگلر کی گاڑی ڈیوائڈر سے ٹکراگئی۔ڈیوائڈر سے گاڑی ٹکرانے کے بعد اسلحہ اسمگلر گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران پولس نے اس میں سے ایک پستول برآمد کی جبکہ دوسری گاڑی میں آگے ہوٹل مالک کو پولس نے حراست میں لے لیا۔ اسلحہ اسمگلر کی گاڑی میں ہوٹل مالک کی شادی کا کارڈ پڑاہواتھا۔
کارڈ پر سینی سنگھ لکھا ہواتھا۔ موصولہ خبر کے مطابق آج دوپہر راج گھاٹ پولس نارمل ٹیکسی اسٹینڈ ٹرانسپورٹ نگر جانے والی سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی۔ اسی دوران سفید رنگ کی لگژری کار میں بیٹھے ہوئے شخص کو پولس نے گاڑی روکنیکے لئے کہا لیکن گاڑی چلانے والے نے گاڑی کی رفتار بڑھادی۔لیکن چیکنگ کرنے والا سپاہی گاڑی کے سامنے کھڑا ہوگیا اس کے باوجود ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار کم نہیں کی اور سپاہی نے بھاگتے ہوئے اپنی جان بچائی۔اسی دوران گاڑی ڈیوائڈر سے ٹکراگئی اور گاڑی کا ڈرائیور کود کر فرار ہوگیا۔تلاشی کے دوران گاڑی سے ایک ریوالور، دو کارتوس کے علاوہ شادی کا دعوت نامہ بھی پولس نے برآمد کیا۔ پیچھے سے آرہی دوسری گاڑی میں بھی پولس کو ایک دعوت نامہ ملا یہ دونوں دعوت نامہ ایک ہی شخص کے تھے۔جس کے بعد گاڑی میں بیٹھے ہوئے نوجوانوں کو پولس نے حراست میں لے لیا۔
پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں نوجوانوں میں سے ایک ریلوے اسٹیشن پر واقع ہوٹل کا مالک ہے۔ ۲۰؍اپریل کو اسی نوجوان کی شادی ہے۔گاڑی چھوڑ کر بھاگنے والا نوجوان اس کا شناساتھا۔پولس کے مطابق مفرور نوجوان سنی سنگھ اندرانگر کا باشندہ ہے۔ راج گھاٹ پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ سنی سنگھ اسلحہ کی اسمگلنگ بھی کرتاہے۔راج گھاٹ پولس نے اس کے ٹھکانے پر گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ ماراہے۔