لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ جی آر پی کے سینئر سب انسپکٹر کے ذریعہ چار باغ اسٹیشن کے سرکولیٹنگ علاقہ میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران چار گاڑی چوروں کو چوری کی ۷ موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان کے ساتھ گرفتار کر لیاگیا۔ موصولہ خبر کے مطابق ایڈیشنل دی جی پی ریلوے وریندر کمار کے ذریعہ مجرمین کے خلاف مہم کے سلسلہ میں ایس پی آر پی سنگھ یادو و اے ایس پی ریلوے آر ڈی یادو کی ہدایت پر اور سینئر سب انسپکٹر وشنو کمار کی قیادت میں کل رات چار باغ ریلوے اسٹیشن کے سرکولیٹنگ علاقہ میں گاڑیوںکی چیکنگ کی جا رہی تھی۔ چیکنگ کے دوران ٹیم کو کچھ مشتبہ افراد سرکولیٹنگ علاقہ میں گھومتے ہوئے دکھائی دیئے۔ ایس ایس آئی نے جب ان سے پوچھ گچھ کے ارادے سے روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگنے لگے لیکن علاقہ میں تعینات ریلوے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران انہوںنے اپنا نام ونے کمار ولد شیام لال باشندہ گاؤں ہمیر پور ضلع سیتاپور، چندر پال ولد رام آسرے باشندہ گاؤں ڈیروا ضلع لکھنؤ، دنیش کمار سنگھ ولد جگدیش باشندہ گاؤں موسیٰ پور ضلع سیتاپور ، کلدیپ تیواری ولد کالی کرم تیواری باشندہ گاؤں بچھراواں ضلع رائے بریلی بتایا۔ ملزمین کے قبضہ سے چوری کی ۷ موٹر سائیکلیں، ایک موٹر سائیکل کی چیچس و دو موٹر سائیکلوںکے رم برآمد کئے گئے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمین نے بتایا کہ انہوں نے موٹر سائیکلوںکو لکھنؤ کے تھانہ گومتی نگر، غازی پور اور راجدھانی کے مختلف علاقوںسے چوری کی ہے۔ ملزمین نے بتایا کہ چوری کی موٹر سائ
یکلوں کو وہ ریلوے اسٹیشن چارباغ کے اسٹینڈ سے فروخت کر دیتے ہیں۔