کانپور: شہر میں جرائم واردات کو روکنے میں تھانہ پولیس کے ذریعہ چلائی جار ہی گاڑی چیکنگ میں برا پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انسپکٹر برا سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ جنوبی علاقے میں چوری اورلوٹ کی واردات کو روکنے کےلئے پولیس نے ٹیم تشکیل کی ہے۔ جمعرات کی صبح پولیس نے بھولیشور مندر بائی پاس تراہے پر گاڑی چیکنگ کے دوران اٹاوا باشندہ شریس چندر کا بیٹا نریش چندر کو گرفتار کیا۔ ملزم کے پاس سے دو چوری کی موٹر سائیکل اور ۳۱۵ بور کے طمنچہ سمیت دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہے۔پکڑے گئے ملزم کے اپنا گناہ قبول کرکے لٹیرے گروہ کا رکن بتایا ہے۔ دوسری جانب نوبستہ تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر امریندر بہادر سنگھ نے بدھ کی دیر شب بدھنو کے دیان پورم کے نزدیک سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔
پوچھ گچھ میں پکڑے گئے ملزم لال پور بدھنو باشندہ بندواری لال ک بیٹا بشنو ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک طمنچہ اور ایک زندہ کارتوس برآمد کیا۔ ایس او نے بتایا کہ پکڑ اگیا ملزم بدمعاشوں کو ہتھیار سپلائی کرتاتھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔