لکھنؤ: بنتھرا تھانہ کے سامنے ایک ٹویرا گاڑی نے موٹر سائیکل سوار سپاہی کوروند دیا۔ سپاہی کی ٹراما سینٹر میںعلاج کے دوران موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اناؤ پولیس نے سپاہی کو ٹکر مار کر بھاگ جانے والی ٹویرا گاڑی کو پکڑ لیا۔ قنوج کا رہنے والا ۵۸ سالہ محمد نعیم بنتھرا تھانہ میں بطور سپاہی تعینات تھا۔ وہ کرشنا نگر علاقہ میں ایک کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ رات ۹ بجے وہ تھانے سے اپنی موٹرسائیکل لیکر لکھنؤ سے اناؤ جانے والی تیز رفتار ٹویرا گاڑی نے سپاہی کو ٹکر مار دی ۔ ٹکر لگتے ہی سپاہی سڑک پر گر پڑا اور ڈرائیور ٹویرا گاڑی لیکر فرار ہو گیا۔
کیونکہ حادثہ تھانہ کے سامنے ہوا تھا لہٰذا دیگر پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے۔ زخمی سپاہی نعیم کو انہوں نے علاج کیلئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ حادثہ کے بعد بھاگ رہی ٹویرا گاڑی کو اناؤ ضلع میں پکڑ لیا گیا۔