مظفر نگر(بھاشا)گاﺅںپردھان اور اس کے ساتھی نے بیس سالہ ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طورپرعصمت دری کی ۔یہ واردات شاملی ضلع کے کیرانہ تھانہ کے تحت ہوئی۔ کیرانہ تھانہ کے انچارج بی پی سنگھ نے بتایاکہ متاثر ہ کے والد کے ذریعہ درج شکایت میںکہا گیا ہے کہ گاﺅں پردھان فرزند علی نے اپنی رہائش گاہ پراپنے ساتھ اسرار احمد کے ساتھ مل کر کل لڑکی کی اس وقت عصمت دری کی جب وہ کچھ کام کے سلسلے میں وہاں گئی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ دونوںنے اس واردات کی اطلا
ع کسی کودینے پرجان سے مارنے کی دھمکی دی۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ اس سلسلے میں دونوںکے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ملزمین کوپکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔