بنارس۔ (وارتا)۔ شنکراچاریہ سوامی ادھوک چھانند۱ تیرتھ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار اور گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کا ترقی کا گجرات ماڈل کا دعویٰ جھوٹا ہے۔شنکراچاریہ نے آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں کسانوں سمیت دیگر طبقات کا استحصال جاری ہے اور مودی بدعنوانی نیں ملوث ہیں۔ وہ میڈیا کو اپنے اثر میں لیکر افواہ اور وہم کی حالت پیدا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بنارس کی وراثت کو ضائع کرنے والے مودی کی مخالفت ہونی چاہئے۔
انہوں نے سبھی سیکولر پارٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ متحد ہوکر الیکشن میں مودی کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی گنگا کے نام پر جھوٹ نہ بولیں تو اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بنارس کی ثقافت اور مذہب کے خلاف برتاؤ کر رہے ہیں اور ہندو مذہب کو سب سے زیادہ ان سے خطرہ ہے۔