احمدآباد۔ 18 فروری (یو این آئی) گجرات میں سوائن فلو سے مرنے والوںکی تعداد ڈیڑھ سو تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک میں یہ تعداد 600 کے ہندسہ کو پار کرچکی ہے ۔محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ اس سال یکم جنوری سے اب تک سوائن فلو 150 لوگوں کی جا
ن لے چکا ہے جبکہ 1800 افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ایچ ون این ون وائرس سے اب ریاست کے ڈاکٹر اور مشہور ہسپتال بھی متاثر ہورہے ہیں۔باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایم این پٹیل ، شعبہ معاشیات کے ڈین این ڈی شاہ اور احمدآباد سیول ہسپتال کے تین ڈاکٹروں میں بھی سوائن فلو کی علامتیں پائی گئی ہیں۔بیماری سے لڑنے کے لئے ریاستی سرکار نے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ سرکاری اورنجی ہسپتالوں نے سوائن فلو کے مریضوں کو مفت دوا دینے کا اعلان کیا ہے ۔