کلول (گجرات)، 23 اپریل (یواین آئی) بی جے پی کے وزیراعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی نے آج گجرات میں اپنے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی آبائی ریاست میں اس مرتبہ کانگریس کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔مسٹر مودی نے گاندھی نگر لوک سبھا سے پارٹی کے امیدوار اور سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کی حمایت میں یہاں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ مرکز میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور گجرات میں تو اس کا صفایا ہی ہوجائے گا۔ یہاں اسے ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔مسٹر مودی نے گجراتی میں اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ کانگریس کی بھی ریاست میں دو عدد کو نہیں چھوسکے گی اور کئی ریاستوں میں تو اس کا کھاتہ بھی نہیں کھلے گا، انہوں نے کہا کہ انہیں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ادھورے خوابوں کو پورا کرنا ہے ۔ اس کے لئے انہیں لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔