حیدرآباد(بھاشا) گجرات اسٹیٹ ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ کارپوریشن جلد ہی گروی ۔گرجری برانڈ کے تحت اپنا ای کامرس پورٹل شروع کریگی تاکہ صارفین بڑے طبقے تک پہونچاجاسکے اور غیر ملکی بازار میں فروخت بڑھائی جاسکے ۔ گجرات ہینڈلوم کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ گجرات حکومت ملک بھر میں گروی ۔ گرجری دکانیں کھولے گی اور اس نے عالمی ۔ کامرس کمپنی ای بے کے ساتھ سمجھوتہ بھی کیاہے۔
اس کے ساتھ اس نے فلپ کارٹ اور اسنیپ ڈیل جیسی گھریلو ای کامر س کمپنیوںکے ساتھ بھی سمجھوتے کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔ جی ایس ایچ ایچ ڈی سی کے سربراہ بی وینکٹس ورلو نے یہاں بھاشا سے کہا کہ گروی ۔ گرجی برانڈ کے تحت ہم اپنی ویب سائٹ تیار کررہے ہیں ۔
تاکہ آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے پیدار فروخت کرسکیں ۔ ہم اسے اپریل کے آخر تک پیش کرنے کی امید کررہے ہیں ۔ فروخت کے دائر ے میں آن لائن بازار کو شامل کر نے کا مقصد ہے ۔ گجرات کے ہتھ کرگھااور دست کاری کی بازار حصہ داری بڑھانا ۔ انہوںنے کہا کہ آن لائن بازار ۶۰فیصدکی شرح سے بڑھ رہاہے ۔اور بازار کے امکان کو دیکھتے ہوئے ہم اپنی ویب
سائٹ شروع کرنے جارہے ہیں ۔