نئی دہلی (بھاشا) نجی کمپنیوں کی دلکش کاروباری پالیسیوں کے درمیان کوریج اور معیاری خدمات فراہم کرانے جیسے معاملات کے سلسلے مین گذشتہ برس کے دوران عوامی زمرہ کی ٹیلی مواصلات کمپنی بی ایس این ایل کے تقریباً ۲ کروڑ صارفین نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا۔
ٹیلی مواصلات محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ مارچ ۲۰۱۴ اور مارچ ۲۰۱۵ کے درمیان بی ایس این ایل کے ۱ئ۷۸ کروڑ وائرلیس اور ۲۰ لاکھ سے زیادہ لینڈ لائن صارفین نے علاہدگی اختیار کر لی وائرلیس یعنی موبائل صارفین کے علاہدگی کے اسباب کے بارے میں افسر نے کہا کہ بی ایس این ایل نجی کمپنیوں کی دلکش کاروباری پالیسیوں کا مقابلہ نہیں کر پائی۔ اسی کے ساتھ موبائل نیٹورک کورئج اور معیاری خدمات سے متعلق اسباب بھی ہیں۔
بی ایس این ایل ۲۰۰۸ سے ۲۰۱۲کے درمیان اپنے نیٹورک کی توسیع میں سرمایہ کاری نہیں کر پائی افسر نے کہا کہ لینڈ لائن صارفین میں کمی کا ایک اہم سبب تو یہی ہے کہ لوگ موبائل اپنا رہے ہیں اس لئے لینڈ لائن فون کے صارفین کم ہورہے ہیں۔ مئی ۲۰۱۵ کے آخر میں بی ایس این ایل کے وائر لیس صارفین کی تعداد ۷ئ۷۶ کروڑ اور بازار حصہ داری ۷ء۹۶ فیصد تھی جب کہ کمپنی کے لینڈلائن صارف ۱ئ۶۰ کروڑ اور بازار حصہ داری ۶۱ئ۰۷ فیصد رہی اس دوران کمپنی نے اپنے صارفین بڑھانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہےں۔ کمپنی نیٹ ورک کی توسیع اور قدمات کے معیار بہتر بنانے میں سر مایہ کاری کر رہی ہے ۔ صارفین کو راغب کرنے کے لئے بھی کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔