فتح پور(نامہ نگار)مرکزی حکومت کے ذریعہ قیمتوں میںاضافہ وغلط پالیسیوں کے مخالفت میں آج ضلع کانگریس کمیٹی کے کارکنان نے پانچ نکاتی مطالبات سے متلعق عرضداشت صدر جمہوریہ کو ارسال کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
جمعہ کو ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلع صدرامرناتھ سنگھ انل کی قیادت میں پارٹی عہدیداران وکارکنان نے مرکزی حکومت کے ذریعہ قیمتوں میں اضافہ اورغلط پالیسیوں کے مخالفت میں کلیکٹریٹ دفترپرکے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کی معارفت صدر جمہوریہ کو پانچ نکاتی عرضداشت سپرد کرتے ہوئے گرانی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ضلع صدر امرناتھ سنگھ نے عرضداشت میں مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ڈیزل ، پٹرول وگیس کی قیمتوںمیں زبردست اضافہ کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں۔عوام مخالف پالیسی کے سبب ریل کرایہ میںبے تحاشہ اضافہ کے سبب گھریلو استعمال وروزمرہ کی اشیاکی قیمتوںمیں ۳۰سے چالیس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔سبزی،آلو،پیاز اورٹماٹر کے داموں میںبھی بے تحاشہ ہوگیا ہے۔ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے گرانی میں مزید اضافہ ہورہاہے۔ اسلئے جمع خوروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے اورگرانی پر روک لگائی جائے ۔عرضداشت سپرد کرنے والوںمیں شہر سے محمدعارف ،سابق صدر مہیش دیوی ، راجیندرسنگھ لودھی ، نسیم صدیقی ، سریش تیواری کے علاوہ برجیش مشرا، راج کمار موریہ ایڈوکیٹ ، ارون
جیسوال کپل دیوواجپئی وغیرہ شامل ہوئے۔