لکھنؤ۔(نامہ نگار)فیس بک پر گردے کو فروخت کرنے والے ملزم کے خلاف گومتی نگر تھانے میں آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر کی تحریر پر رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔
رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔ رپورٹ میں آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ان کے ایک دوست نے جو دہلی میں مقیم ہیں اس نے فیس بک پر انوراگ نام کے ایک شخص سے رابطہ کیا اور ان کے دوست کو گردہ فروخت کرنے کیلئے تین سے چار لاکھ روپئے دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے اس نے پاسپورٹ ہونے کا بھی ذکر کیا۔ مذکورہ شخص نے اس کام کیلئے اسے پونہ آنے کیلئے کہااور ایران جانے کیلئے بھی کہا۔اس کے علاوہ مذکورہ شخص نے بینک کھاتے کی بھی معلومات حاصل کی۔
جب امیتابھ ٹھاکرکو اس معاملے کا علم ہوا توانہوں نے باریکی سے تفتیش کی جس کے بعد انہوں نے گومتی نگر تھانے میں مذکورہ شخص کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔