بیدر:3ڈسمبر:گرلز اسلامک آرگنائزیشن کرناٹکا کے زیراہتمام ریاست بھر میں 4ڈسمبر سے 8ڈسمبر تک ’’وقار ۔ میرا حق ، میری ذمہ داری‘‘ Dignity-my Rights ,my Responsibility”کے عنوان سے دعوتی مہم منائی جارہی ہے۔ جس کامقصد عورت کی عزت ووقار سے متعلق اسلامی تعلیمات کو عام کرنا اور عورت کی عفت وپاکدامنی کے بارے میں سلگتے ایشوز سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔ اس کے لئے سمپوزیم ، ضلعی کنونشن ، ٹی پارٹی ، کالج لیکچر ، انفرادی واجتماعی ملاقاتیں ہوں گی ۔ اسی کی ایک کڑی کے طورپر 4ڈسمبر بروز چہارشنبہ دوپہر 3بجے ، اُردوہال تعلیم صدیق شاہ بیدر میں مرکزی موضوع ’’وقار۔میراحق ، میری ذمہ داری ‘‘ کے تحت ایک سمپوزیم رکھاگیاہے۔ جس کی صدارت بہن قمرالنساء ریاستی سکریڑی جی آئی او کریں گی ۔ دیگر مہمان مقررین میں ڈاکٹر سالکہ کوثر، پروفیسر این ٹی گنگماں ، بی وی بی کالج بیدر، اور مس ثمینہ شامل ہیں ۔ تمام طالبات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی گذارش محمد معظم امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے کی ہے۔