کانپور۔کٹک ٹی 20 میں ناظرین کے ہنگامے کے بعد ایسے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے 11 اکتوبر کو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہاں گرین پارک اسٹیڈیم میں ہونے والے ایک روزہ کرکٹ میچ میں بہت سی چیزوں کے لانے پر پابندی لگا دی ہے جس میں پانی کی بوتل، پائوچ یا دھات کی اشیاء شامل ہیں۔اس بار انتظامیہ نے سیاہ کپڑوں پر روک نہیں لگائی گئی ہے کیونکہ پہلے میچوں میں اسٹیڈیم میں سیاہ کپڑے پہنے لوگوں پر بھی پابندی لگا دی جاتی تھی جس سے کافی ہنگامہ ہوتا تھا۔ پولیس کٹک کے واقعہ کے بعد گرین پارک اسٹیڈیم کی ناظرین گیلریوں کے اوپر دس فٹ اونچا نیٹ لگانے کی بھی بندوبست کر رہی ہے تاکہ ناظرین اگر کچھ پھینکے بھی تو وہ اسٹیڈیم کے اندر نہ جائے۔کانپور پولیس کے ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے آج بتایا کہ گرین پارک میں میچ کے دوران کسی بھی قسم کی پانی کی بوتل، پانی کا پاؤچ یا کوئی ایسی دھات کی چیز اندر نہیں جانے دی جائیں گی جسے ناظرین کی سے طرف اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں پر پھینکا جا سکیں۔ اس میں ڈنڈا، ہاکی، گلاس کا کوئی سامان، ہیلمیٹ، ٹفن، کیمرے وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیاہ لباس پہننے پر پابندی نہیں ہے لیکن اپنے ساتھ ناظرین ہندوستان کے پرچم کے سوا کوئی دیگر سیاہ کپڑا نہیں لے جا پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میچ میں تمام گیٹ پر تین مرحلے تحفظ کے انتظامات کئے گئے ہیں اور ایسی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہر گیٹ پر دوسرے اضلاع کی پولیس لگائی جائیں کیونکہ اکثر ایسی شکایتیں ملتی ہے کہ کانپور پولیس اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کو بغیر ٹکٹ اور بغیر پاس کے اندر جانے دیتی ہے۔