کولکاتا (بھاشا)دیوداس ، آندھی اور سپتاپدی جیسی فلموں سے ناظرین کا دل جتینے والی گزرے زمانے کی بہترین ا
داکارہ سچتراسین کے انتقال کے پر آج بنگالی سنیما اوربالی ووڈ کے اداکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اورانھیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ۔ کولکاتا میں ایک انتہائی جدید اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے ۸۲سالہ سچترا سین کا انتقال ہوگیا۔ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد سچتراکو گزشتہ مہینے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بنگالی سنیما کی سپراسٹار پروسین جیت چٹر جیت نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ یہ بنگالی سنیما کو گہرا نقصان ہے۔ ہندوستانی سنیما کی معروف اداکارہ نہیں رہیں۔اداکارہ ریتوپرنا سین گپتانے کہا کہ وہ نا صرف بنگالی فلمی صنعت بلکہ بین الاقوامی سنیما کی مشہورشخصیت تھیں وہ لوگوں کے دلوں میں بستیں تھیں اوراپنی خوبصورت مسکراہٹ اورشخصیت کیلئے جانی جاتی تھیں۔ بالی ووڈ اداکارہ شری دیوی نے ٹوئیٹ کیا کہ ایک شاندار اداکارہ ، قدرتی خوبصورتی اوربہترین ہیروئن جو آنے والی نسل کو متاثر کریں گی۔ سجیت سرکار نے ٹوئٹ کیا کہ سچتراسین فلمی دنیا کی چکاچوندسے دور رہیں۔ وہ نئی نسل کی حوصلہ افزائی اورمتاثرکرتی رہیں گی۔ فلمساز مدھربھنڈار کر نے کہا کہ سچتراسین کا انتقال بنگالی سنیما کا بڑانقصان ہے۔ انھوں نے ٹوئیٹ کیا کہ سچتراسین کو دیوداس ، آندھی ، ممتا اور بنگالی سنیما میں ان کے غیر معمولی تعاون کیلئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
پریم چوپڑا نے لکھا کہ یہ بڑا نقصان ہے وہ معروف اداکارہ اوربنگالی سنیماکی عظیم شخصیت تھیں انھوں نے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔ اس خوبصورت اورباصلاحیت اداکارہ کا انتقال بنگالی سنیما کا بڑا نقصان ہے۔