نئی دہلی(بھاشا) تحقیقی فرم آئی ڈی سی کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال اسمارٹ فون کی بین الاقوامی فروخت ۳۸ فیصد سے زیادہ بڑھ کر ایک ارب ہو گئی ۔ فرم کا کہناہے کہ ہندوستان اور چین جیسے ممالک میں سستے فونوں کی مضبوط مانگ کے سبب گزشتہ سال اسمارٹ فون کی فروخت میںاضافہ ہوا۔ اس کے مطابق گزشتہ سال ۲۰۱۳ میں دنیا بھر میںکل ملاکر ۴۲ ء ۱۰۰ کروڑ اسمارٹ فون فروخت ہوئے۔ یہ ۴ء ۳۸ فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے کیونکہ ۲۰۱۲ میںیہ اعداد وشمار ۵۳ ء ۷۲ کروڑ رہا تھا۔ اس کے مطابق چوتھی سہ ماہی میں دنیا بھر میں کمپنیوں نے ۲ ء ۲۴ فیصد اضافے کے ساتھ کل ملاکر ۴۴ء ۲۸ کروڑ اسمارٹ فون فروخت کئے ۔