گلاب سرد خشک ۔ عصبی نظام نروس سسٹم Nervous Systemکو طاقت بخشتا ہے ، دل ودماغ کوفرحت دیتا ہے ، معدہ ۔جگر اور جملہ اعضاء متعلقہ ہاضمہ کی میل نکالتا ہے ، قبض کشا ہے گروہ کے درد کے لئے مفید ہے دل کی کمزوری اور بے ہوشی کے دورے کیلئے مفید ہے ، زکام میں مبتلا اشخاص اس کو نہ سونگھیں گلاب کے پھولوں کا گلقند معدہ کو طاقت دیتا ہے ، بوڑھوں کو توروزانہ ہی تولہ بھر مل جائے تو بہت مفید ہے ۔بادی کے امراض میں اس کا استعمال خصوصا مفید ہے ، پھیپھڑے یلئے طاقت بخش ہے ۔ گلاب کا عرق دل ودماغ اور معدہ کو طاقت دیتا ہے دل کی بے چینی کو دور کرتا ہے طبیعت کو فرحت بخشتا ہے ہاضم اور قبض کشا ہے ۔