گلاسگو۔۔ لندن اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پستول شوٹر وجے کمار بدھ سے یہاں شروع ہو رہے 20 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کے علمبردار ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم کے سربراہ راج سنگھ نے بتایاکہ وجے ہندوستانی ٹیم کا علمبردار بننے کا اعزاز لندن اولمپک کے چاندی کا تمغہ فاتح شوٹر وجے کمار کو دیا گیا ہے۔ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب کسی شوٹر کو دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی علمبردار بننے کا اعزاز دیا گیا ہے۔ راج سنگھ نے ساتھ ہی کہا کہ لندن اولمپک میں کانسے کاتمغہ جیتنے والے پہلوان یوگیشور دت کو علمبردار کے کردار کیلئے ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔دہلی میں چار سال پہلے 2010 میں ہوئے 19 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں اولمپک کے پہلے ہندوستانی طلائی فاتح ایئر رائفل شوٹر ابھینو بندرا کو علمبردار بننے کا اعزاز ملا تھا۔ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری راج سنگھ نے بتایا کھیل سیکرٹری اجیت ایم شرن،ہندوستانیاولمپک یونین کے صدر این رامچدرن اور سیکرٹری جنرل راجیو مہتا نے پیر کو کھیل گائوں کا دورہ کر ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ان کھیلوں میں شاندار کارکردگی کیلئے اپنی مبارکباد دی۔ راج سنگھ نے ساتھ ہی بتایا کہ سشیل کمار اور یوگیشور دتت قیادت میں ہندوستانی کشتی کی ٹیم منگل کی صبح دہلی سے گلاسگو کیلئے روانہ ہوگا۔