کٹک ۔آئی پی ایل کے ساتویں سیشن میں طوفانی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی کنگز الیون پنجاب کی ٹیم اتوار کو جب بارابتی اسٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف اترے گی تو اس کا مقصد ایک اور کامیابی حاصل کر پلے آف کیلئے اپنی جگہ پکی کرنا ہوگا۔ بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے مالکانہ حق والی پنجاب کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آٹھ میں سے سات میچ جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر ہے ۔یہ ٹیم جس
طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے کولکاتا کے خلاف اس کا پلڑا بھاری مانا جا سکتا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس نے سال 2012 میں خطاب جیتا تھا لیکن اس بار اس کا اب تک کا مظاہرہ ملا جلا رہا ہے۔ٹیم نے آٹھ میں سے تین میچ جیتے ہیں اور پانچ گنوائے ہیں۔
کولکتہ چھ پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے ۔یعنی اسے ناک آئوٹ کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے اب تقریبا تمام میچ جیتنے ہوں گے۔ جہاں تک پنجاب کا سوال ہے تو اس کی سب سے بڑی طاقت گلین میکسویل اور ڈیوڈ ملر کی جوڑی ہے۔بہترین فارم میں چل رہے آسٹریلیا کے میکسویل ٹورنامنٹ میں اب تک 57۔ 50 کے اوسط سے 460 رن بنا چکے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ملر نے 47۔ 33 کے اوسط سے 284 رن بنائے ہیں۔ان دونوں کے علاوہ وریندر سہواگ نے بھی ابھی تک ٹٹھیک ہی مظاہرہ کیا ہے اور 22۔ 62 کے اوسط سے 181 رنز جوڑے ہیں۔ٹیم کے پاس ساتھ ہی چتیشور پجارا جیسا تجربہ کاربلے باز اور کپتان جارج بیلی جیسا ٹاپفنیشر بھی ہے۔ پنجاب کی طرف سے سندیپ شرما سب سے کامیاب بولر ہیں۔ انہوں نے چھ میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ ان کے علاوہ لکشمی بالاجی،مچل جانسن،اچھر پٹیل ،رشی دھون اور مرلی کارتک کی شکل میںپنجاب کے پاس کئی اچھے گیند باز ہیں۔ جہاں تک کولکاتا کی بلے بازی کا سوال ہے تو اس نے گزشتہمیچ میں دہلی ڈیر ڈیولس کو اس کے گھریلو میدان پر آٹھ وکٹ سے شکست دے کر اپنی ہار کے سلسلے کو توڑا تھا۔اس میچ میں کپتان گوتمگمبھیر نے 69 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ رابن اتھپا نے 47 رن بنائے تھے۔
ان دونوں کے علاوہ منیش پانڈے اور جیک کیلس نے بھی بہترین اننگ کھیلی تھیں۔ ٹیم کو اگر پنجاب کے خلاف جیت درج کرنی ہے تو اس کے بلے بازوں کو نہ صرف بڑی اننگز کھیلنی ہوں گی بلکہ اس کے گیند بازوںکو پنجاب کے بلے بازوں خصوصا میکسویل اور ملر کے طوفان کوروکنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب نے 23رن سے شاندار جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں کولکتہ کی ٹیم 133رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 109 رن پر سمٹ گئی تھی۔ کولکاتا کے لئے اتھپا نے سب سے زیادہ 256 رنز بنائے ہیں جبکہ گمبھیر کے کھاتے میں 175 رن درج ہیں۔ پانڈے اور کیلس کا مظاہرہ ملا جلا رہا ہے لیکن یوسف پٹھان نے ابھی تک مایوس کیا ہے۔ وہ سات میچوں میں 11۔ 80 کے مایوس کن اوسط سے صرف 59 رنز ہیبناپائے ہیں۔کولکاتہ کی گیندبازی سنیل نارائن،ثاقب الحسن ،ونے کمار،پیوش چائولہ،مورنی مورکل اور کیلس جیسے فائر بریگیڈ سے لیس ہے۔ کیریبین اسپنر نارائن نے آٹھ میچوں میں ٹیم کے لئے سب سے زیادہ 12 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان دھماکہ خیز مقابلہ ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔