لکھنؤ (نامہ نگار)۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدرڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی نے گنا قیمت ۳۵۰روپے فی کوئنٹل کئے جانے کامطالبہ کیاہے ۔ ڈاکٹر باجپئی نے کہا کہ مسلسل زرعی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے گزشتہ برس کئی ریسرچ سنٹروںسے الگ الگ رپور
ٹوںمیں ۲۷۶روپئے گنا قیمت لاگت آرہی تھی۔ اس مرتبہ بھی لگاتار قیمتوںمیں اضافہ کے سبب لاگت میں تقریباً ۲۳روپئے فی کنٹل کی اضافی لاگت آرہی ہے ۔ یعنی تقریباً ۲۹۹روپئے فی کنٹل لاگت آرہی ہے ایسے میں کسانوں کو گناقیمت ۳۵۰روپئے فی کنٹل ملنا چاہئے ۔ ڈاکٹر باجپئی نے کہا کہ ریاست میں اکھلیش حکومت قائم ہونے کے بعد سے گنا کسان ہمیشہ ناامیدی کاشکار ہوتے رہے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ اکھلیش حکومت نے اپنے وعدوںکے مطابق گنا کسانوں کو نہ تو ان کی پیداوار کی واجب قیمت دلائی اور نہ ہی مل مالکان سے گنا کسانوںکے بقایا جات کی ادائیگی دلانے میںکوئی فیصلہ کن پہل کی۔صرف بیان بازی اوریقین دہانیوں کے سہارے کاگنا کسان استحصال کاشکار ہو رہے ہیں۔