لکھنؤ: اتوار کو شام چھ بجے سے رات بارہ بجے تک گنجنگ کارنیوال کے سبب حضرت گنج چوراہے سے بالمیکی تراہا کے درمیان نووہیکل زون کئے جانے پر ٹریفک پولیس نے تبدیلی اور پارکنگ کا بندوبست کیا ہے۔ سبھاش پریورتن چوک چوراہے سے حضرت گنج کی جانب روڈویز ، سٹی بسیں نہیں جا سکیں گی بلکہ یہ بسیں قیصرباغ چریا جھیل، سکندر باغ ہوکر اپنی منزل کو جا سکیں گی۔ چارباغ سے حضرت گنج کی جانب روڈویز سٹی بسیں نہیں آسکیں گی۔ یہ بسیں کے کے سی تراہا سے لوکو چوراہا ہوتے ہوئے اپنی منزل کو جا سکیں گی۔ فیض آباد روڈ سے نشاط گنج ہوکر آنے والی روڈویز سٹی بسیں سکندر باغ سے حضرت گنج کی جانب نہیں جا سکیں گی یہ بسیں سنکلپ واٹیکا سے بائیں بیکنٹھ دھام ، پی این ٹی، گاندھی سیتو، گولف کلب، بندریا باغ، لال بتی، اوور برج ہوکر جاسکیں گی۔ سبھاش پریورتن چوک چوراہے سے حضرت گنج کی جانب آنے والے عام ٹریفک بالمیکی تراہا سے آگے نہیں جا سکیں گے بلکہ یہ ٹریفک ہندی سنستھان سے بائیں چریا جھیل اور داہنے کیپر روڈ، لال باغ ہوکر اپنی منزل جو جا سکیں گی۔ لال باغ چوراہا سے عام ٹریفک میفیئر تراہا کی جانب نہیں جا سکیں گے بلکہ یہ ٹریفک کیپر روڈ، بالمیکی تراہا، کیپٹل تراہا سے ہوکر اپنی منزل کو جا سکیں گی۔ بینک آف انڈیا تراہا سے عام ٹریفک الکا تراہا کی جانب نہیں جا سکیں گے۔ یہ ٹریفک نول کشور روڈ، ڈنلپ تراہا ہوکر اپنی منزل کو جا سکیں گے۔ حضرت گنج چوراہا سے الکا میفیئر ہوکر سبھاش پریورتن چوک کی جانب عام ٹریفک نہیں جا سکیں گے یہ ٹریفک سکندر باغ چوراہا سے بائیں چریا جھیل ہوکر اور کیپٹل تراہے سے داہنے لال باغ، کیپر روڈ ہوکر اپنی منزل کو جا سکیں گے۔ ڈالی گنج اور شہید اسمارک سے آنے والے ٹریفک کو بالمیکی تراہا پر زیادہ بھیڑ ہونے کے سبب سبھاش چوراہا سے ہی بارہ دری ہوکر قیصر باغ اشوک لاٹ کی جانب منتقل کر دیا جائے گا جہاں سے یہ ٹریفک اپنی منزل کو جا سکیں گے۔ آئی ٹی چوراہا اور ہنومان سیتو کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو بالمیکی تراہے پر زیادہ بھیڑ ہو جانے کے سبب سبھاش چوراہا سے بارہ دری ہوکر قیصر باغ اشوک لاٹ کی جانب بھیجا جائے گا۔ یہاں سے عام ٹریفک اپنی منزل کو جا سکیں گے۔ آئی ٹی چوراہا سے آنے والے ٹریفک کو پریورتن چوک اور کلارک اودھ تراہے پر زیادہ بھیڑ ہو جانے کی حالت میں ہنومان سیتوسے بائیں بندھاہوکر سشیلا دیوی اسمرتیکا کی جانب بھیج دیا جائے گا۔ بندریا باغ ، ڈی ایس او کی جانب سے حضرت گنج چوراہا سے الکا میفیئر ہوکر سبھاش پریورتن چوک کی جانب عام ٹریفک نہیں جا سکیں گے یہ ٹریفک سکندر باغ چوراہا سے بائیں چریا جھیل ہوکر اور کیپٹل تراہے سے ہوکر لال باغ، کیپر روڈ ہوکر جا سکیں گے۔ چارباغ حسین گنج سے حضرت گنج کی جانب آنے والے عام ٹریفک کو حضرت گنج چوراہے پر زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے رائل ہوٹل چوراہا سے داہنے اور بائیں ، سسینڈی ، ڈی ایس او ہوکر اور قیصر باغ پریورتن چوک کی جانب منتقل کر دیا جائے گا۔ حضرت گنج چوراہا سے الکا چوراہا، میفیئر تراہا سے بالمیکی تراہے تک کسی طرح کی آمد و رفت اور پارکنگ ممنوع رہے گے۔