لکھنو¿۔بھوانی گنج وارڈ میں سیکڑوں لوگوں نے گندگی کے سلسلے میں سڑک جام کرکے مظاہرہ کیا۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے مظاہرین کو سمجھایا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ موصولہ خبر کے مطابق بھوانی گنج علاقے میں گذشتہ کئی ماہ سے گندگی کے انبار لگے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا محا ل ہوگیا تھا۔ گندگی کے سبب علاقے میں متعدد امراض کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ مچھروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شکایت کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہ کئے جانے سے ناراض سیکڑوں لوگوں نے سڑک کو جام کرکے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین الزام عائد کیا کہ علاقے میں کئی ماہ سے صفائی نہیں کی گئی کیوں کہ صفائی ملازمین صفائی کرنے کیلئے نہیں آتے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں جگہ جگہ کوڑے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ مقامی کونسلر سے شکایت کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے مظاہرین کو سمجھایا۔