کانپور(نامہ نگار)گنگاندی میں نہاتے ہوئے ایک طالب علم کی ڈوبنے سے موت ہوگئی اسے بچانے کی کوشش میں طالب علم کابڑابھائی بھی گنگاندی میں ڈوبنے لگالیکن وہاں موجود غوطہ خوروں نے اسے بحفاظت بچالیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چمن گنج شری نگر علاقہ کا باشندہ رشبھ(۲۰)مقامی ڈی اے وی کالج میںبی اے کا طالب علم تھا کل شام رشبھ اپنے دوستوں وبڑے بھائی رشو کے ساتھ گنگا ندی میںنہانے کیلئے گیا ہواتھا۔ترجمان نے بتایا کہ دوستوں کے ساتھ رشبھ بھی نہانے کیلئے ندی میں اترگیا اس کے بعد رشبھ کا بھائی اوراس کے دوست ندی سے نہا کر باہر نکل آئے لیکن رشبھ نہاتارہا۔اورندی کی لہروں میںڈوبنے لگا اسے ڈوبتا ہوادیکھ کر رشبھ کا بھائی رشوندی میںکود پڑالیکن وہ بھی ڈوبنے لگا۔دونوں نوجوانوں کوندی میںڈوبتے ہوئے دیکھ کر وہاں موجودغوطہ خور ندی میںکود پڑے اورانھوں نے رشو کو تو بچالیا لیکن چھوٹابھائی رشبھ ندی میں ڈوب گیا ۔ ایک گھنٹے کی سخت مشقت کے بعدرشبھ کی لاش گنگاندی سے نکال لیا گیا۔پولیس نے رشبھ کی لاش
کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔