کان پور: اتوار کو شددی گرمی کے سبب رانی گھاٹ گنگا ندی میں نہانے گئے تین دوست ڈوب گئے ندی کے کنارے بیٹھے غوطہ خوروں نے کڑی مشقت کے بعد نوجوانوں کو باہر نکالا اوراسپتال لے جا کرپہنچے ۔
جس میں ایک لڑکے کی موت ہو گئی ۔ واردات کی اطلاع پر پہنچے کنبہ والوں میں کہرام مچ گیا۔ نواب گنج علاقے میں رہنے والے پپو پرائیوٹ کی نوکری کرتے ہیں اتوار کی دوپہر ایک بجے ان کا چھوٹا بیٹا اوم پرکاش (۱۴) دوستوں کے ساتھ گنگا میں نہانے کےلئے گیا تھا مقامی لوگوں کے مطابق اوم پرکاش گنگا ندی میں نہانے کے دوران زیادہ بہاو میں چلے جانے کے دوران وہ ڈوبنے لگا۔ اس نے مدد کےلئے شور مچایا اوم پرکاش کی آوازسن کر دوست کو بچانے کے لئے چلے گئے ۔ ندی میں تیز بہاو کے دوران تینوں دوست ڈوبنے لگے۔
ڈوب رہے نوجوانوں کو دیکھ کرندی کے کنارے بیٹھے غوطہ خوروں نے ندی میں چھلانگ لگا دی اور ایک گھنٹے کے دوران تینوں دوستوں کو باہر نکالا۔ باہر نکالنے کے بعد غوطہ خوروں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے تینوں نوجوانوں کو اسپتال لے کر پہنچے ۔ جہاں اوم پرکاش کو علاج کے دوران ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے واردات کی اطلاع کنبہ والوں کو دیتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔