میرٹھ (بھاشا)گنگانگر علاقہ سے مبینہ طور پر مغویہ اور اجتماعی آبروریزی کی متاثرہ بچی کو پولیس نے کل دیررات تھانہ بھاؤپورعلاقہ سے برآمد کرلیاہے۔بچی سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد ایس پی دیہات ایم ایس بیگ نے واردات کاانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کو اغوا کرنے کا ڈرامہ کیا گیاتھا۔اس سازش میں بچی کے والد اور اس کا چچا شامل تھا۔
مسٹربیگ نے بتایا کہ بچی کو طبی معائنہ کے لئے بھیجا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ بچی کی عمر دس سال نہیں بلکہ ۱۴سال ہے اور اس کی اجتماعی آبرور یزی بھی نہیں کی گئی تھی۔بلکہ اس کے عاشق اروند کے بچی کے ساتھ جسمانی تعلقات تھے۔ مسٹر بیگ کے مطابق بچی کے والد بٹوساگر نے اس معاملے میں بتایا کہ واردات کی اطلاع ہونے کے بعد ۱۸مارچ کو تھانہ اٹولی میں پڑوسی شمبھو ناتھ کے لڑکے اروند کے خلاف ان کی بیٹی سے دوستوں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا مقدمہ درج کرایاتھا۔
پو لیس نے ۲۰مارچ کو ملزم اروند کو گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیاتھا۔ ۲۱؍اپریل کو بچی ایک حادثہ میں زخمی ہوگئی۔تو بٹوساگر نے شمبھو کے دوسرے بیٹے آکاش کو نامزد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایاتھا کہ اس کی بیٹی کو حادثہ میں مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے
بعد جون میں بٹوساگر نے اپنی بیٹی کے اغوا ہونے کے معاملے میں تحریر دے کر شمبھوناتھ کی بیوی سنیتا اور دیگر دو افراد کو نامزدکیاتھا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے میں ضرورت کے مطابق تحقیقات کی جاسکتی ہے۔