بھرت پور:راجستھان میں بھرت پور کی سجان گنگانہر میں آج صبح ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔کوتوالی تھانہ پولس نے نہر کے منشا دیوی گھاٹ کے نزدیک لاش ہونے کی اطلاع پر غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو نہر کے باہر نکال کر آر بی ایم اسپتال کے مردہ گھر میں رکھا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔پولس کے مطابق ہلاک شدہ کی شناخت سبھاش نگر کے رہنے والے امت کے طور پر کی گئی ہے ،جو ریلوے میں ملازم تھا۔امت منگل کے روز رات کو اپنے گھر سے ڈیوٹی کرنے ریلوے اسٹیشن کے لئے نکلا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ نہر کے کنارے شراب بھی پی تھی اور زیادہ نشہ ہونے کی وجہ سے اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نہر میں ڈوب گیا۔پولس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔