ممبئی: سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر مقرر ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنگولی کو جگموہن ڈالمیا کی موت کے بعد سی بی اے چیئرمین کی ذمہ داری دی گئی ہے جب کہ جگموہن ڈالمیا کے صاحبزادے ابھیشک سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہونگے۔ یاد رہے کہ 43 سالہ سارو کنگولی 2014 سے سی بی اے کے جوائن سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔