کانپور: گنیش وسرجن کے دوران گنگا میں نہاتے وقت دو نوجوان ڈوب گئے۔ جس سے غوطہ کھوروںنے سخت مشقت کے بعد ان کی لاشوں کوندی سے باہر نکالا۔ نوبستہ کے آواس وکاس میںرہنے والے دونوجوان ایس گپتا اپنے دوست کے ساتھ گنیش وسرجن کے لئے مہاراج پور دیوکی گھاٹ گئے تھے۔ وسرجن کے بعد گنگا میں نہانے کے دوران ایک ساتھی زیادہ بہاو ہونے سے ندی میں ڈوبنے لگا۔ دوست کو بچانے کے دوران وہ بھی گہہرے پانی میں چلا گیا۔ جس سے دونوں لوگ ڈوب گئے۔