واشنگٹن: امریکہ نے کیوبا کے گوانتانامو بے میں واقع متنازعہ جیل میں 11 سال سے بھی زیادہ عرصہ سے بند افغان شہری محمد کامن کو کسی دیگر ملک کی جیل میں منتقل کرنے کو منظوری دے دی ہے ۔امریکہ کے قومی سیکورٹی حکام کی تنظیم ‘پیریوڈک ریویو بورڈ’ نے کامن (37) کو کسی دیگر ملک کی جیل میں منتقل کرنے کا مشورہ دیاہے ۔ بورڈ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بورڈ کا خیال ہے کہ کامن نے اپنے ماضی سے متعلق باتوں کو انتہائی صداقت کے ساتھ سامنے رکھا اور قید کے دوران بھی وہ نظم و ضبط کی پابندی کرتا رہا۔بورڈ نے کہا کہ اس بات کے بھی کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں کہ اس نے سزا کے دوران کو سخت بات کہی ہو یا امریکہ کے خلاف زہر افشانی کی ہو۔ بورڈ نے اپنی رپورٹ پنٹاگن کو سونپ دی ہے ۔ یہ بورڈ اس بات کی نگرانی کرتا ہے کہ کون سا قیدی امریکہ کے لئے خطرہ ہے ۔