لکھنو: ناکہ علاقہ میں بجلی کے گودام سے کیبل چوری کر کے بھاگ رہے دو نوجوانوں کو گودام مالک نے بھاگتے ہوئے دیکھ لیا جنہیں چوری کے سامان کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔ نوجوانوں کی پٹائی کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ناکہ کے چارباغ دھرم شالہ روڈ کے رہنے والے روی جین نے پولیس کو تحریر دیتے ہوئے بتاےا کہ ان کے گھر کے باہر ہی جین سنس کےبل انڈیا کے نام سے ایک گودام ہے جہاں بجلی سے متعلق اشیاءملتی ہے۔ جمعرات کو وہ گودام بند کر کے اپنے گھریلو کام سے گئے تھے واپس لوٹتے وقت دیکھا کہ گودام پر کام کرنے والے مقبول گنج کٹرا کے رہنے والے کپل ورما اور قاسم ہرددوئی کا رہنے والا ونے کمار عرف گڈو گودام میں رکھے ہوئے کیبل چوری کر کے بھاگ رہے ہیں۔ روی نے انہیں اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر دوڑا لیا اور کچھ دوری پر جاکر پکڑ لیا۔ روی نے ان دونوں کی پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ان دونوں کے پاس سے چوری کیا گیا چار بنڈل کیبل برآمد کر لیا۔