لکھنؤ ۔ ( بیورو)ریاست کے گورنر بی ایل جوشی اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کرسمس کے موقع پر ریاست کے باشندوں کو مبارک باد دی ہے ۔ آج یہاں جاری ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عیسیٰ مسیح نے انسانیت کی بہبود کیلئے امن کا جو پیغام دیا تھا وہ موجودہ دور میں زیادہ قابل عمل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عیسی مسیح کا یوم پیدائش ( کرسمس ) ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا پیغام بھی دیتا ہے ۔ انہوں نے ریاست کے باشندوں کو مبارک باد دیتے ہوئے عیسی مسیح کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔