لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔گورنر رام نائک دو شنبہ کو تین ماہ کی مدت کار کا اپنا رپورٹ کارڈ پیش کریں گے۔ دوپہر تین بجے وہ راج بھون میں میڈیا سے روبرو ہوں گے۔ رام نائک نے بیس جولائی کو ریاست کے گورنر کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔ ان تین ماہ کی مدت کار کے دوران گورنرنے حکومت کے کئی فیصلوں پر جواب طلب کیا ہے۔ریاستی اقلیتی کمیشن کے صدر کو کابینی وزیر کا درجہ دینے اور بی ایس پی حکومت کے بدعنوانی میں ملوث وزراء کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت نہ دینے جیسے معاملات پر حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ رام نائک نے بجلی چوری پر کافی اہم بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بجلی بڑے لوگ چوری کرتے ہیں عام آدمی نہیں ایسے لوگوں کو چوراہوں پر کھڑا کر کے بے نقاب کرنا چاہئے۔