لکھنؤ، 29 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کے گورنر رام نائک نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ممبر اسمبلی اوما شنکر سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ممبر اسمبلی بجرنگ بہادر سنگھ کی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی ہے ۔دونوں اراکین پر ممبران اسمبلی رہتے ہوئے محکمۂ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) میں ٹھیکیداری کرنے کا الزام تھا۔ اوماشنکر سنگھ بلیا کے رسڈا اور بجرنگ بہادر سنگھ مہارا
ج گنج کی فرینداسیٹ سے اسمبلی میں نمائندگی کرتے تھے ۔سال 2009 سے ٹھیکیداری کرنے والے اوما شنکر سنگھ نے مارچ 2012 میں اسمبلی کے لئے منتخب ہونے کے بعد بھی یہ کام جاری رکھا جب کہ بجرنگ بہادر نے 15 اکتوبر 2012 پی ڈبلیو ڈی میں ٹھیکہ لیا تھا۔