کانپور(نامہ نگار)اترپردیش کے گورنر رام نائک آج کانپور کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔گورنر نے گنیش مندر،سوم واریکا،مہاراسٹریہ کے گنیش مندر،شالی ماراوربی این
ایس ڈی واقع شکشانیکتن وغیرہ کو دورہ کیا۔
اس موقع پر گورنررام نائک نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کے ذریعہ کوتوالی انچارج کا قتل بیحدشرمنا ک ہے انھوں نے لوگوں کی حفاظت کرنے والے کوتوالی انچارج کاقتل زمین مافیائوں کے ذریعہ کئے جانے کی سخت مذمت کی۔انھوں نے کہا کہ یہ قتل ریاستی حکومت کی خراب نظم ونسق کے سبب ہواہے۔وزیراعلیٰ کو چاہئے کہ ریاست میں نظم ونسق کی بندوبست کو مضبوط کریں۔مندر کے مہنت کے ذریعہ گنیش مندر میں پوجا کے لئے گورنرکیلئے مہاراجہ کرسی منگائے جانے پر گورنرناراض ہوگئے اورانھوں نے خصوصی کرسی کو ہٹانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد منتظمین نے گورنر کیلئے معمولی کرسی منگائی۔