لکھنؤ۔(بیورو)گورنر رام نائک نے وائس چانسلر چندرشیکھر آزاد زرعی وتکنیکی یونیورسٹی کانپور کے خلاف اساتذہ کی تقرری کے سلسلہ میں موصول شکایتوں کی جانچ کیلئے تین رکنی کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔ جانچ کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ گورنر کو سونپے گی۔فی الحال گورنر نے انتخابی عمل پر پوری طرح روک لگادی ہے۔گورنر نے ہائی کورٹ کے سبکدوش جج ایس کے ترپاٹھی کو جانچ کمیٹی کا صدر بنایا ہے اس کے علاوہ وائس چانسلر باندہ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ملکھا سنگھ اولکھ اور وائس چانسلر نریندر دیو زرعی یونیورسٹی کمار گنج
فیض آباد ڈاکٹر اختر حسیب کو رکن نامزد کیا ہے۔چندر شیکھر آزاد زرعی یونیورسٹی کانپور کے وائس چانسلر پر الزام ہے کہ انہوںنے اساتذہ کی تقرری ضابطہ کے خلاف کی تھی۔