لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ گورنر رام نائک نے آج یوم فتح کے موقع پر ۱۹۷۱ء کی ہندوستان -پاکستان کی جنگ میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کے اعزاز میں گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح ہوکہ سولہ دسمبر یوم فتح کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وسط کمان کے اسمرتیکا استھل پر جلسہ خراج عقیدت میں وسط کمان کے چیف لیفٹیننٹ جنرل جی ایس شیرگل سمیت فوج کے سینئر افسران اور گارڈ موجود تھے۔ گورنر نے خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہاکہ ملک کی فوج دنیا کی اولین فوج ہے جن کے ہاتھوں میں ملک محفوظ ہے۔ ہندوستانی افواج کے افسر اور جوان چوبیس گھنٹے ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ جب جنگ ہوتی ہے تو فتح بھی ملتی ہے اور کچھ اپنی جانوںکی قربانی دے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ای
سے شہیدوں کی یاد کو ہمیشہ قائم رکھنا پورے ملک کے عوام کی ذمہ داری ہے۔