گناسمیتی کے نئے اراکین بنانے کا مطالبہ
لکھنو: گنا کسان سنستھان میںآج گورکھپور منطقہ کے تین اضلاع میں واقع چھ شکر ملوں کیلئے پیرائی سیشن ۱۵-۲۰۱۵ کیلئے جلسہ ہوا۔ جلسہ میں بستی کی ببھنان (بلرامپور گروپ) ردھولی اور والٹر گنج (بجاج گروپ)، سنت کبیر نگر کے خلیل آباد (بلرامپور گروپ) اور مہاراج گنج کے سسواں بازار (آئی پی ایل گروپ) اور گڑورا (جے اے وی گروپ) شکر ملوں کے نمائندے شامل ہوئے۔ گزشتہ پیرائی سیشن ۱۵-۲۰۱۴ءمیں گورکھپور منطقہ کی سبھی چھ شکر ملوں کو ۲۶۵ خرید مراکز کا ۹۰۴۸۹ ہیکٹئر گنا رقبہ الاٹ کیا گیاتھا جس کے مقابلے شکر ملوں نے ۲۳۲ئ۱۶ لاکھ کنتل گنے کی پیرائی کی تھی۔ جلسہ میں گورکھپور منطقہ سے بڑی تعداد میں کسان، سہکاری گنا سمیتیوں کے چیئر مین، گنا ترقیاتی بورڈوں کے چیئر مین، منطقہ کے جوائنٹ گنا کمشنر آر سی پاٹھک، متعلقہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ موجود تھے۔ جلسہ کی نظامت ایڈیشنل گنا کمشنر وی کے شکلا نے کی اور جلسہ کی صدارت گنا اور شکر کمشنر اجے کمار سنگھ نے کی۔ جلسہ میں وکرم جوت گنا سمیتی کے ڈاکٹر اروند کمار سنگھ نے گنا کمشنر سے مطالبہ کیا کی گنا سمیتیوں کے کمیشن تین فیصد بحال کئے جائیں۔ ردھولی کے پردیپ سنگھ نے گنا تھٹتولی پر سخت سے سخت کارروائی کا معاملہ اٹھایا۔ بستی گنا سمیتی کے ستیش سنگھ نے کہا کہ گنا ترقیاتی بورڈوں کو منطقہ کا انتخاب کراکر چلائیں۔ گنا کمشنر نے کسانوں کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ پیرائی سیشن میں گھٹتولی روکنے کیلئے مثبت قدم اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے گنا کسانوں کے مفاد میں گنا سمیتیوں کے نئے اراکین بنانے کی تاریخ اور پیداوار میں اضافہ کی درخواست دینے کا ۱۵اکتوبر کئے جانے کا اعلان کیا۔