گورکھپور(نامہ نگار)گورکھپور میں ایمس کی تاسیس کے مطالبے کی حمایت میں پوروانچل ایمس ستیہ گرھ کمیٹی کے ذریعہ چلائی جارہی مہم کے تحت اتوار کی شب کمیٹی کے اراکین نے ٹائون ہال واقع گاندھی مجسمہ کے قریب سے کینڈل مارچ نکالا۔کینڈل مارچ مختلف راستوں سے ہوتاہواچیتنا تیراہے پر پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگیا۔اس موقع پر تنظیم کے صدر جی پی ترپاٹھی وکنوینرانجلی شکلا نے کہا کہ گورکھپور میں ایمس کی تاسیس ہونی چاہئے۔اسی مطالبہ کی حمایت میں تنظیم کے ذریعہ کئی دنوں سے مہم چلائی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ جب تک گورکھپور میں ایمس کی تاسیس کا اعلان نہیںکیاجاتامظاہرہ جاری رہے گا۔ مارچ میں راکیش نائک ،سنتوش دھردوبے ،منی لال چوہان،انوپ تیواری، وششٹ گپتا ، منوج مشرا کے علاوہ پربھاشکلا ، کرشنانند ترپاٹھی ،ونود پانڈے، پرم ہنس نشاد، جیتندرموریہ ،بھگوان سنگھ اورکنہاسنگھ وغیرہ موجود تھے۔