لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بی ایس پی کی قومی صدرو ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی ریاست کے مختلف اضلاع، قصبوں اور دیہاتوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ کا گورکھپور ضلع میں کھورا بار صوبہ بازار واقع پرائمری اسکول کے قریب کھیل میدان میں و دوسراجلسہ کشی نگر ضلع رویندر نگر گھوس واقع بی ایس پی پارلیمانی حلقہ آفس کے سامنے کے میدان میں منعقد کیاجائے گا۔ پارٹی دفتر سے موصول خبر کے مطابق اتوارکو بی ایس پی کی قومی صدر مایاوتی نے سون بھدر و جون پور ضلع میں پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔